ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات انتخابات سے پہلے دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا

گجرات انتخابات سے پہلے دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا

Sun, 16 Jul 2017 12:12:40    S.O. News Service

نئی دہلی ، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ان کے بیانات پر تنازعہ ہونا بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔کئی بار تو ایسا بھی ہوا ہے کہ ان کے بیان سے پارٹی نے خود کو الگ بھی کر لیا ہے۔اب ایک بار پھر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بالواسطہ حملہ بولا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جو کہا ہے ،اس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام نہیں لیا ہے، ہفتے کی صبح انہوں نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کم از کم آپ لوگوں کو یہ دیکھ لینا چاہیے کہ انہوں نے (مودی)گجرات کے کے ان لیڈروں کے ساتھ کیا کیا جنہوں نے ان کا ساتھ دیا تھا۔کیشو بھائی سے لے کر ہریندر پانڈیا، یہ فہرست لامتناہی ہے۔ویسے دگوجے سنگھ پہلے بھی اس قسم کے بیانات دے چکے ہیں،لیکن ان کے حالیہ بیان کوگجرات انتخابات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔پارٹی یہاں پر اپنے کنبے کو بچانے میں مصروف ہے۔ریاست کے سینئر لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا پارٹی ہائی کمان سے ناراض بتائے جا رہے ہیں، کچھ دنوں پہلے یہ بھی خبر آئی تھی کہ وہ بی جے پی میں جا سکتے ہیں،لیکن انہوں نے خود میڈیا کے سامنے آکر یہ بیان دیا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرنے جا رہے ہیں۔غورطلب ہے کہ حال ہی میں جی ایس ٹی نافذ ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے پانچ ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم نریندر مودی پر پھر بھی نشانہ سادھا تھا۔


Share: